حکومت آم کی پیداوار اور برآمدات کے ایکسپورٹرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی
رحیم یارخان :صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت آم کی پیداوار اور برآمدات کے بہتر فروغ کیلئے ایکسپورٹرز کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرنے کی کوشش کرے گی،
آم کی پیکنگ اور پراسسنگ سے متعلقہ خام مال کی درآمد پر ڈیوٹیز اور ٹیکس ختم کئے جائیں گے،ان کی زیر قیادت ایک اسپیشل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
جو آم کے شعبے کی بہتر ترقی پر توجہ دے گی ان خیالات کا انہوں نے ایوان صدر اسلام آبادمیں منعقدہ مینگو فیسٹیول شومیں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر صدر پاکستان نے آم کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اورصدررحیم یارخان چیمبر آف کامرس خواجہ بشیر احمد،رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے گروپ لیڈرعبدالرؤف مختاراورچیف کوارڈینیٹر(UBG)ملک سہیل حسین سے ملاقات کی اوررحیم یارخان کے آموں کے معیار اورذائقے کی تعریف کی اور مینگو فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی نمائشوں سے آموں کی برآمدت کو فروغ دینے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،
عبدالرؤف مختار،خواجہ بشیر احمد اورملک سہیل حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یارخان پورے پاکستان میں آموں کی پیدوارکے لحاظ سے مشہور ہے یہاں کے آموں کی کوالٹی کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے
حکومت آموں پیداوارکرنے والے کسانوں اورایکسپوٹرز کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے ملکی معیشت اورسرمایہ کاری بہتر اندازمیں آگے بڑھ سکے اس موقع پارلیمانی سیکرٹری عالیہ ملک ودیگر موجودتھے۔