تازہ ترین خبروں کے لئے موبائل ایپ ڈاون لوڈکریں

ڈوان لوڈ

مہنگائی کی چکی میں پستے ہوئے سرکاری ملازمین, جلسہ ملتان میں ہوگا

رحیم یارخان:مہنگائی کی چکی میں پستے ہوئے سرکاری ملازمین پنجاب حکومت کی ملازم دشمن پالیسیوں کو مستردکرتے ہیں‘پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کے پرامن احتجاج کوکمزوری نہ سمجھے‘

ملازمین کے بنیادی حقوق کے حصول تک جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ پنجاب بھر میں 21اگست کو تمام ملازمین مکمل ہڑتال ہوگی جبکہ مرکزی احتجاجی جلسہ ملتان میں ہوگا

جس میں اپیکاکے مرکزی صدر وچیئرمین اگیگا پنجاب چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا‘ جنرل سیکرٹری اگیگا پروفیسر فائزہ رعنا خصوصی خطاب کریں گے۔

ان خیالات کااظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدراورآل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈالائنس کے رہنما محبوب خان نے پنجاب ٹیچرالائنس شعبہ خواتین کی صدر میڈم ثمینہ اقبال رانا اور انصاف ٹیچریونین کے صدر قاضی محمدافضل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محبوب خان‘ ثمینہ اقبال رانا اورقاضی محمدافضل نے کہا کہ پنجاب حکومت مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے جائز اوربنیادی حقوق سلب کررہی ہے۔

لیوان کیش منٹ‘ پنشن ترامیم‘ رولز 17A‘ 30فیصدڈسپیرٹی الاؤنس‘ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اوردیگرالاؤنس میں اضافہ سمیت دیگر مطالبات پر مشتمل چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے

حکومت فوری طور پر ملازمین کوریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ملازمین کے پرامن احتجاج کوکمزوری نہ سمجھے‘

تمام ملازمین متحد اور اپنا حق لینے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوشرباء مہنگائی‘ بجلی‘ گیس کی بھاری قیمتوں نے ملازمین کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے اور اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے‘

اگر حکومت نے فوری طور اپیکا واگیگا قیادت کے مذاکرات نہ کئے تو حکومت مخالف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

انہوں نے ضلع بھر کے ملازمین کے نام پیغام میں کہا کہ 21اگست کو تمام محکمہ جات کے ملازمین مکمل ہڑتال کریں اور اپنے حق کی آواز حق بلند کرتے ہوئے ملتان میں ہونیوالے احتجاجی جلسہ میں بھرپور شرکت کریں۔

اک نظر

Back to top button