اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب,پوری قوم اور علما کرام فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں
محرم الحرام میں امن وا مان کے قیام کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کنوینئر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب،چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان سفیر امن مولانا سید محمدعبدالخبیر آزادخطیب اما م بادشاہی مسجد لاہور کی زیر قیادت اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب اور محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر سرپرستی وفدنے جس میں مولاناپیر مسعود قاسم قاسمی،مولانامشتاق ،مولانا اسداللہ درخواستی ،مفتی فتح محمد راشدی،’علامہ رشید ترابی، مفتی عاشق حسین شاہ،مولانا عبد الستار نیازی،مفتی محمد احمد،مفتی محمد شفیق اعوان ،مولانا قاضی عبد الغفارقادری،مولانا عبید اللہ قادری،قاری بلال گولڑوی، میاں اجمل عباس،صاحبزادہ سید عبد البصیر آزاد،حاجی غلام حسین گیلانی،مولانا ابوسفیان حنفی،سعید انور،قاری عمر بن عبدالعزیز،و دیگرشامل ہیں نے بہاول کا دورہ کیا۔
اس موقع پر مقامی مارکی میں قائد قافلہ سفیر امن مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی صدارت میں ڈویڑنل سطح پر منعقدہ اجلاس میں کمشنر بہاولپور ڈویڑن مسرت جبیں، ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید ، ڈپٹی کمشنربہاولپورڈاکٹر فرحان فاروق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدحسن اقبال ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یارخان عرفان علی سمو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول نگر حافظ کامران اصغر، زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف عمران تبسم، مولانا یوسف کھوسہ،مولانا ریاض احمداویسی، مولانا غلام یسین صدیقی، خواجہ محمدادریس، مولانا شکیل احمد،مولانا عمار نذیربلوچ، مولانا عبدالرؤف ربانی، ڈاکٹرحمیداللہ خاکوانی، سردار نجیب اللہ خان،مولانا احمدصدیق عباس،مولانا سیف الرحمن بہلوی، مولانا عمرفاروق، مولانا شمس الحق ، اللہ بخش کلیار، مفتی محمدجاوید مصطفی، مولانا سہیل صدیقی،قاری محمداقبال،اشرف کمال،علامہ خضرعباس کراروی، احسان اللہ راحت، سیددانیال حسن کاظمی،عبدالعلیم ، مولانا صہیب احمد، حافظ نذیر احمد ثاقب، مفتی عبداللطیف، حافظ سفیان،اخترلنگاہ اور تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام و مشائخ عظام و امن کمیٹیوں کے ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد قافلہ سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ حکومت پاکستان نے پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے عزم استحکام کے لائحہ عمل کا جو فیصلہ کیا ہے پوری قوم اور علمائ کرام اس فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے اتحاد بین المسلمین کے قافلوں کو خصوصی طور پرپورے پنجاب میں بھیجا جو کہ امن وامان کا پیغام ہے۔
محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ حکومت و انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر علمائ’مذہبی راہنما اور عوام الناس پر یہ بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ متحد ہوکر امن و سلامتی کے دشمنوں کے تمام تر ناپاک عزائم اور مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیں اور محرم الحرام میں امن کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و تحفظ و دفاع کیلئے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج، قومی سلامتی کے اداروں اور اپنے سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کے ساتھ ہے،تمام علمائ کرام معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح عظیم اورافواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح و کامیابی امن کی جیت ہے،پاک فوج ہمارا فخر ہے۔
سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اب جبکہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے اس وقت ہم سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم من حیث القوم اپنی ذمہ داریوں سے عہد ہ برائ ہوں اور اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان،پاکستان کا وہ ضابطہ اخلاق ہے جس کو عام کرناہم سب کی ذمہ داری ہے۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کمشنر بہاول پور مسرت جبیں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پرعمل درامد کو یقینی بنایا جائے گا اورکمشنر،آرپی او ، ڈی سی ، اے سی اور ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم فعال ہیں۔
اس موقع پرریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی محرم الحرام میںامن و آشتی کی فضا قائم رکھی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ اے کیٹگری کے جلوسوں اورمجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی اور واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹرفرحان فاروق نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اور صفائی آپریشن یوم عاشور پربھی بلاتعطل جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دنوں میں شہرمیں موجودامام بارگاہوں ،مجالس عزا کے مقامات اوران کے ملحقہ راستوں کی صفائی کام بھی روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
اجلاس میں علمائ کرام اور مندوبین نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ بہاول پور ڈویژن ہمیشہ امن کا گہوارہ رہا ہے۔یہاں پر تمام مسالک متحد ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔علمائ کرام نے کہا کہ اسرائیل غزہ و فلسطین و ایران پر اپنے ظالمانہ حملے بند کرے۔
اجلاس کے آخر میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی میں شامل تمام مکاتب فکر کے علمائ کرام پنجاب بھر میںامن وامان کے سلسلے میں مختلف ڈویڑن اور اضلاع حسب سابق امسال بھی اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے مقامی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ مل کر امن امان کیلئے اپنی بھر پور کوششیں جار ی رکھیں گے۔
آخر میں ملک میں محرم الحرام میں قیام امن اور ملک کی سلامتی’ استحکام’ترقی و خو شحالی،حرمین شریفین کے تحفظ، مقبوضہ کشمیراور غزہ و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔