نشے کی لت میں مبتلا شوہر نے رہا ہوتے ہی بیوی کو قتل کر دیا

رحیم یارخان:نشے کی لت میں مبتلا شوہر نے ناچاقی پر فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا‘ پولیس کو قتل کرنے کی اطلاع دیکر شوہر آلہ قتل سمیت فرار‘

Sadaf rahim yar khan

پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی‘نشے کی لت میں مبتلا شوہر نے چند روز قبل مقتولہ بیوی کو بدترین تشدد کانشانہ بنایا تھا‘

بعدازاں بیوی بچوں اور بھائیوں کو اسلحہ کی نوک پر رات بھر یرغمال بنائے رکھا‘ فائرنگ کرکے بھائی کو زخمی کیا‘ مقدمات کے اندراج کے باوجود شوہر نے رہائی پاکر بیوی کو قتل کیا۔

 بستی نائیاں کے رہائشی آئس نشہ کے عادی کاشف جاوید نے فائرنگ کرکے اپنی 32سالہ بیوی شہمین صدف کو قتل کرنے کے بعد پولیس کو پکار 15پر واردات کی اطلاع دینے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ شہمین صدف کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔

ملزم کاشف جاوید مبینہ طور پر آئس نشے میں مبتلا تھا جس نے چند روز قبل اپنی مقتولہ بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کیاتھا اور علاج معالجہ کیلئے ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا

جس پر پولیس نے مقتولہ بیوی کی مدعیت میں ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ اندراج کیاتھا تاہم رہائی پانے کے چند روز بعد ہی ملزم نے ایک مرتبہ پھر نشے کی حالت میں بیوی بچوں اور حقیقی بھائی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنایا اور سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل کی۔

اسی دوران ملزم نے فائرنگ کرکے حقیقی بھائی کو زخمی بھی کیا تاہم نیند آجانے پر پولیس نے ملزم کاشف کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ اندراج کیاتھا۔

پولیس نے آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہوجانے والے ملزم شوہر کی تلاش شروع کردی ہے۔

 بستی نائیاں کے رہائشی آئس نشہ میں مبتلا ملزم کاشف جاوید نے ناچاقی کے باعث فائرنگ کرکے اپنی بیوی شہمین صدف کو موت کے گھاٹ اتاردیاتھااورخود آلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگیا تھا
پولیس تھانہ ائیر پورٹ نے مقتولہ کے بھائی زائدعلی کی مدعیت میں نشئی شوہرکاشف جاوید سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا‘

تاہم24گھنٹے گزرجانے کے باوجود پولیس شوہرسمیت کسی بھی ملزم کوگرفتارکرنے میں ناکام رہی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button