نئے تعینات ہونے والے ایس ای میپکو نے چھٹی کے باوجود اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا
رحیم یارخان:نئے تعینات ہونے والے ایس ای میپکو نے چھٹی کے باوجود اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا۔
بجلی چوروں کے خلاف کیئے جانے والے کریک ڈاؤن کی نگرانی‘
ملک بھرکی طرح میپکو کی جانب سے بھی ضلع بھرمیں تعینات ایس ای میپکو‘ ایکسین‘ ایس ڈی اوز کو تبدیل کیاگیا تھا‘ مظفرگڑھ میں تعینات ایس ای میپکو ملک خورشید احمد کو تبدیل کرکے ایس ای میپکو رحیم یارخان تعینات کیاگیا تھا جنہوں نے چھٹی ہونے کے باوجود گزشتہ روز اپنے عہدے کاچارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی ہے‘ واضح رہے کہ ان کی نگرانی میں ضلع بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہاہے جبکہ ان کے پیشرو محمد یوسف کو ایس ای آپریشن میپکو مظفرگڑھ تعینات کیاگیاہے