ایم پی اے چوہدری آصف مجید کی وزیراعلی سردار عثمان بزدار سے ملاقات

رحیم یارخان: ایم پی اے چوہدری آصف مجید کی وزیراعلی سردار عثمان بزدار سے ملاقات،ملاقات میں ایم پی اے میاں شفیع محمدبھی موجودتھے۔چوہدری آصف مجید نے حلقہ کے مسائل اوردیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،انہوں نے بتایاکہ اب تک حلقہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں،

موجودہ حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوچکے ہیں ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی، الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جارہی ہے،جو منصوبے زیرتکمیل ہیں اورجو نئے شروع کئے جارہے ہیں انکے لیے مزید فنڈزدرکار ہیں،

چوہدری آصف مجید نے وزیراعلیٰ کو بتایاکہ شہرمیں ایک نئے بوائزڈگری کالج،سپورٹس کمپلیکس،شیخ زیدہسپتال کے دوسرے فیز کی تعمیر کی منظوری ہوچکی ہے

اس کے علاوہ پینے کے صاف پانی،نئی سیوریج لائینوں، سڑکوں کی تعمیرو بحالی،ٹف ٹائلزاوردیگر منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ کے مسائل حل ہونگے عوام کے دیرینہ مسائل کاخاتمہ ہوگا،

ترقیاتی کاموں میں شفافیت نظر آئیگی فنڈزکااستعمال میرٹ پر اوربلاتفریق ہوگا،انہوں نے وزیر اعلی سیرحیم یارخان میں زرعی یونیورسٹی کے حوالہ سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیااور یونیورسٹی کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خوشحال عوام،خوشحال پاکستان کاخواب پوراہورہاہے۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 560 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپوزیشن عوام دوست بجٹ پر تنقید کرکے عوام سے دشمنی کر رہی ہے۔چوہدری آصف مجیدکویقین دہانی کرائی کے مشکل دور سے نکل آئے ہیں،

اب صحیح معنوں میں عوامی خدمت کادور شروع ہوگا عوام کے مسائل انکی دہلیزپرحل ہونگے،انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے لیے اربوں روپے کے فنڈزریلیزہورہے

جس سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کاخاتمہ ہوگاجنوبی پنجاب کافنڈجنوبی پنجاب پرہی خرچ ہوگا۔چوہدری آصف مجید نے وزیراعلی پنجاب کودورہ رحیم یارخان کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کرلی اورجلد رحیم یارخان کادورہ کریں گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button