دنیا بھر میں انتہا پسندی میں خوف ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے,زیب جعفر
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی زیب جعفر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں انتہا پسندی میں خوف ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے،
اسلام و فوبیا کی شکار سوچ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے روکنے کے لئے اقوام عالم کو مشترکہ حکمت عملی اپنا نا ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینڈا میں اسلام فوبیا کے شکار دہشت گرد کی جانب سے معصوم مسلم فیملی کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔
زیب جعفر نے کہا کہ مغرب اسلام و فوبیا کا شکار ہے اور موثر قانون سازی نہ ہونے کے باعث انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کینڈا میں ہوئی دہشت گردی کو سنجیدگی سے لینا ہو گا اور تمام مسلم ممالک سے مل ہر حکمت عملی مرتب کرنا ہو گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ کینڈا میں ہوئے افسوسناک واقع پر دل دکھی ہے یہ واقعہ کھلی دہشت گردی ہے ہماری ہمدردیاں متاثرہ فیملی کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور کم سن فائز سلمان کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔