پولیس نے پرائیویٹ ہسپتال کی نرس کے قاتل قاتل گرفتار کر لئے
صادق آباد:سٹی پولیس کی کارروائی پرائیویٹ ہسپتال کی نرس کا قاتل اورچار اشتہاری مجرمان گرفتار۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیا اور ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد کھوسہ کے احکامات و ہدایات پر ضلع بھر میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیاں جاری ہیں،
ڈی ایس پی او صادق آباد شہنشاہ احمد خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد نوید نواز اور ان کی ٹیم میں شامل سب انسپکٹر صداقت علی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشفاق نے دو مختلف کارروائیوں قتل کے مقدمہ میں ایک مفرو ملزم اور چار مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پہلی کارروائی میں نرسنگ کے پیشہ سے منسلک مسما (ص) کو ملزم یاسر نے گلا دبا کر موت کی گھاٹ اتار دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا
جس پر سب انسپکٹر صداقت علی ایس ایچ او نوید نواز کی زیر نگرانی جدید ٹیکنالوجی اور دیگر زرایعے جا استعمال کرتے ہوئے ایک کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا،
دوسری کارروائی کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشفاق نے ایس ایچ او نوید نواز کی زیر نگرانی کامیاب کارروئی کرتے ہوئے مارچ 2014 میں امان اللہ نامی شخص کی نقدی اور موبائل فون چوری کر کے چھ سال سے مفرور اشتہاری مجرمان امام بخش وغیرہ کو گرفتار کر کے کارروائی عمل میں لائی۔