ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر) ریاست علی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں نئے پیٹرول پمپس کی منظوری کے حوالہ سے موصول درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تاجر برادری کی سہولت کے لئے نئے پیٹرول پمپس کی تنصیب کے حوالہ سے این او سی جاری کرنے کی ٹائم لائن طے کی ہے اور تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ این او سی جاری کرتے وقت ٹائم لائن پر عمل کریں بلا جواز کسی بھی این او سی کے اجراء میں تاخیر نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں نئے پیٹرول پمپس کی تنصیب سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پیٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی جائے کہ وہ اپنے پیٹرول پمپس پر شجرکاری، صفائی اور عوامی سہولیات کا خاص خیال رکھیں

جبکہ متعلقہ محکمے این او سی حاصل کئے بغیر تعمیراتی کاموں کا آغاز یا پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button