اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی کار نے سبزی فروش کو کچل ڈالا‘خاتون جاں بحق

رحیم یارخان:تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم‘اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی کار نے سبزی فروش کو کچل ڈالا‘خاتون جاں بحق‘ سبزی فروش شدید زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘

 

 پہلاحادثہ کوٹ سمابہ کی رہائشی17 سالہ پٹھانی مائی کے ساتھ پیش آیا جواپنے عزیز کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہوکر سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے ٹکراگیا شدید زخمی ہوجانے پرپٹھانی مائی کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 17سالہ پٹھانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی جبکہ دوسرا حادثہ پل گری کے نزدیک پیش آیا جہاں تھانہ آباد پورمیں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحبوب احمد اپنی کار نمبریBBL-037 پر جارہا تھا کہ یوٹرن لینے کے دوران اچانک سامنے سے آجانے والے رکشہ کوبچاتے ہوئے کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے رکشوں اورٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا کر سبزی فروخت کرنے والے24سالہ نادرعلی پرچڑھ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا‘ جسے فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button