حکومت پنجاب نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے فنڈز فراہم کر دیئے،
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے فنڈز فراہم کر دیئے ہیں،
ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور ہر ہفتے کوارڈینیشن کمیٹی میں پیشرفت رپورٹ سے آگاہ کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عظمان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایکسین بلڈنگ نعمان سلیمان سمیت دیگر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ خانپور کیڈٹ کالج کے اکیڈمک و ہاسٹل بلاکس سمیت دیگر تعمیر عمارا ت کے اطرارف میںگراسی پلاٹ و پودے لگانے کے عمل میں تیزی لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جلد خانپور کیڈٹ کالج کا جائزہ لیں گے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے محکمے اپنی تجاویز دیں تاکہ اس پر فوری عمل کیا جاسکے اور شہر کی تمام اہم شاہرات کو حکومتی اداروں اور پبلک پارٹنر شپ کے تحت دیدہ زیب بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا نے بریفنگ دی۔