کورونا صورتحال:حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے,ڈی سی
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع میں کورونا صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے
جس کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز، پاک آرمی ، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ فیلڈ میں کام کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو اس مرض سے محفوظ او رپھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، ڈی ایچ او ڈاکٹر زبیر احمد،فوکل پرسن ڈاکٹر عمران عباس و دیگر موجو د تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں کورونا ویکسی نیشن لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ویکسین لگوانے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے
جس کے باعث کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں کاﺅنٹرز کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے۔انہوں نے ہیلتھ اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ ہ فوری طور پر کورونا ویکسی نیشن سنٹرز پر رجسٹریشن ویرفکیشن کاﺅنٹرز کی تعداد اور ویکسین لگانے والے عملہ کی تعداد میں خاطر خواں اضافہ کیا جائے
تاکہ شہریوں کو بغیر انتظار کی زحمت اٹھائے ویکسین لگوانے کی سہولت دستیاب ہو۔ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ضلع میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد819تک پہنچ چکی ہے اور کورونا کے آغاز سے رواں ماہ مثبت کیسز کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسی نیشن سنٹرز پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اندر د ویوم کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں کاﺅنٹرز کی تعداد کو 10تک بڑھایا جائے
جبکہ عید الفطر کے فوری بعد کاﺅنٹرز کی تعداد20کر دی جائے گی۔انہوں نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کی متبادل جگہ منتقلی کے لئے بھی مختلف مقامات کا دورہ کیا۔