گھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ16سالہ دوشیزہ نے زہر پی کر خودکشی کرلی
رحیم یارخان گھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ16سالہ دوشیزہ نے زہر پی کر خودکشی کرلی‘
ریسکیوعملہ نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش ورثاء کے حوالے کردی‘زورکوٹ کی رہائشی16سالہ ثمرین نے گھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی خاتمہ کرنے کیلئے زہر پی لیا‘ حالت بگڑنے پرورثاء نے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ریسکیو عملہ کوطلب کیا جس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے دوران16سالہ ثمرین کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔