عملہ صفائی کی عدم دلچسپی گندگی کے ڈھیر اور تعفن علاقہ مکینوں کا مقدر بن گئے
رحیم یار خان: منتخب عوامی نمائندوں اور میونسپل کارپوریشن کے چیف آفسر سمیت عملہ صفائی کی عدم دلچسپی‘وارڈ نمبر تین احمد ٹاؤن‘ پرانا بھٹہ کالونی‘ملک کالونی سمیت دیگر آبادیوں کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہوگیا‘ گلیوں میں سیوریج کے گندے پانی کے تالاب‘گندگی کے ڈھیر اور تعفن علاقہ مکینوں کا مقدر بن گئے‘
رات کے اوقات میں اندھیرے میں ڈوبی سڑکیں اور معتدد سیوریج ہول کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث حادثات بھی معمول بن چکے ہیں‘ علاقہ مکینوں کی میونسپل کارپوریشن حکام کو بار بار شکایات اور تحریری درخواستیں بھی کسی کام نہ آئیں حالات دن بدن ابتر ہونے لگے۔
رحیم یار خان کے وارڈ نمبر تین کے علاقے بھٹہ کالونی‘ احمد ٹاؤن‘ملک کالونی‘خیابان کالونی سمیت معتدد آبادیوں کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہوچکا ہے جس کے باعث علاقہ مکین سیوریج کے گندے پانی کیساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں‘
ان علاقوں میں روزبروز بڑھتے ہوئے سیوریج مسائل کے حل کیلئے عوامی نمائندے اور میونسپل کارپوریشن حکام بے بس نظر آتے ہیں‘
عوام کے منتخب نمائندے فنڈز جبکہ میونسپل کارپوریشن حکام عملہ کی کمی کا رونا روتے ہوئے علاقہ مکینوں کو ٹرخانے پر لگے ہوئے ہیں‘
علاقہ میں تعینات عملہ صفائی کی توجہ نہ ہونے کے باعث گلی گلی میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگا چکے‘ ان علاقوں میں مساجد اور سرکاری سکولوں کے سامنے سیوریج کے گندے پانی کے تالاب مکینوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سے چار سال میں ہمارا علاقہ مسائلستان بن چکا ہے جس کے ذمہ دار منتخب نمائندے ہیں ہم نے عام انتخابات میں یہاں سے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر کامیاب کروایا تھا‘
ہمیں امید تھی کہ ہمارے مسائل منتخب اراکان اسمبلی حل کروائیں گے اور دوسرے علاقوں کی طرح ہماری سڑکیں اور سیوریج کا نظام بھی درست ہوگا مگر آفسوس کہ تین سال گزرنے کے باوجود ہمارے مسائل کم ہونے کے بجائے ان میں مذید اضافہ ہوا ہے۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ہم نے بار بار منتخب ارکان اسمبلی اور میونسپل کارپوریشن کے چیف آفسر عظمت گورایہ کے پاس وفد کی صورت میں جاکر مسائل بتائے مگر ہمیں فنڈز نہ ہونے اور عملہ کی کمی کا لولی پوپ دیا جاتا رہا‘ ہماری مین سڑک بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے‘
آدھی سڑک پرصرف پتھر ڈال دیا گیا جبکہ آدھی سڑک پر ویسے ہی گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس سے علاقہ مکین شدید مشکالات کا شکار ہیں‘ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے علاقے کا خود وزٹ کرکے مسائل حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔