عوام کو تحفظ فراہم کرنا، جرائم پیشہ عناصر کو سزا دلوانا پولیس کا فرض۔آر پی او بہاولپور

بہاولپور :ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں 30 سے زائد افراد نے درخواستیں پیش کیں۔
سائلین کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون اور تحریری طور پر فوری کاروائی و انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔
آرپی اومحمد زبیر دریشک نے حکومت پنجاب اور آئی جی راؤ سردار علی خاں کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کے انعقاد کے دوران شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متاثرین کی فوری دادرسی کی ہدایات جاری کیں۔

آر پی او نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اورعوام کے درمیان خوشگوار فضا پیداکرنا اور حائل خلیج کو دور کرنا ہے۔

شہریوں کو تحفظ دینا،ہر فرد میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا پولیس کی اہم ترین ذمہ داری ہے، جرائم پیشہ عناصر کو عدالت کے کٹہرے میں لاتے ہوئے سزا دلوانا اور ملک کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا پولیس کا فرض ہے،

پولیس افسروں کیلئے لازم ہے کہ وہ اپنے رویوں میں بہتری لائیں اور عوام الناس کی خدمت کیلئے خود کو وقف کر دیں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button