نورے والی پل تانیو جنرل بس اسٹینڈکشمیر روڈ ،کے دونوں اعتراف دو رویہ کارپٹ روڈ کا افتتاح
رحیم یار خان : وعدوں کی تکمیل کا سفر جاری ایم پی اے سٹی چوہدری آصف مجید نے ایم این اے سٹی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی ظہورگوجر کے ہمراہ نورے والی پل تانیو جنرل بس اسٹینڈ کشمیر روڈ ،کے دونوں اعتراف دو رویہ کارپٹ روڈ کا افتتاح کردیا
افتتاحی تقریب نورے والی پل پر بڑے اجتماع میں منعقد ہوئی جس میں مقامی نمائندوں اور معززین علاقہ سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور قیادت کا ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا ۔
ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو رویہ کارپٹ سڑک کی تعمیر سے شہر میں ٹریفک کاسنگین مسئلہ حل ہو گا
نورے والی شہر کی بڑی آبادی ،ٹبی لاڑاں،چوک پٹھانستان ، مستان شاہ ، قذافی کالونی ، گلشن حدید ،ایئر پورٹ روڈ سمیت صادق آباد کا سفر کرنے والے شہریوں کو آمدرفت میں آسانی پیدا ہوگی یہ دو رویہ کارپٹ سڑک بنانے کا منصوبہ جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے اہم سنگ میل ثابت ہو گااور اس کو قلیل مدت میں پراونشل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گی۔
شہری حدود میں شاہرائوں کی بہتری سے رحیم یارخان میں ترقی کا نیا باب روشن ہوگا۔ ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت نے شہر کی ترقی خوبصورتی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کیلیے ایم این اے اور ایم پی اے کو ایک ارب روپے سٹی پیکج کے تحت مہیا کیے ہیں
جس کے نتیجے میں اگلے دو ماہ تک شہر کی تمام اہم شاہراہوں کو کارپیٹڈ کردیا جائے گا گلی محلوں میں سیوریج ٹف ٹائل کے کام اس کے علاؤہ ہیں میں شاندار استقبال کرنے پر اس پروگرام کے تمام آرگنائزر علاقے کے تمام دوستوں پارٹی ورکرز اور پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہم الیکشن میں کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سردار زاہد حسین سولنگی ، جام ماجد حسین لاڑ، ناصر راجپوت ، ڈاکٹر اشرف کاہلوں ،شمیل مرزا، عاصم غںی ،بادشاہ خان، جاوید اختر ، کاشف بخاری ، فیصل سعید، ودیگر بھی موجود تھے ۔
قبل ازیں ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری آصف مجید افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو مقامی قیادت نے منصوبے کے افتتاح کی خوشی میں آتش بازی کا مظاہرہ کیااور پی ٹی آئی قیادت زندہ باد کے نعرے لگائے ۔