رحیم یارخان: سپیریئر کالج امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات
رحیم یارخان: سپیریئر کالج رحیم یارخان کا ایک اور اعزاز، اے ڈی پی کے امتحانات میں 7 طلبا نے سی جی پی اے چار لے کر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی،
کامیابی ہونیوالے طلبا و طالبات نے اپنی کامیابی کا سہرا اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائوں کے سرباندھ دیا۔
کامیاب طلبا کے اعزاز میں سپیریئر کالج انتظامیہ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد۔
اے ڈی پی 2021 کے امتحانات میں سپیریئر کالج رحیم یارخان کے 7 طلبا و طالبات عظمیٰ خادم، نیہا اسلم، رمشہ عبدالحق، دانیا اسلم، فریحہ ظفر، نویرا فاروق اور زامد بن ناصر نے سی جی پی اے 4.00/4.00 حاصل کرکے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نمایاں پوزیشن حاصل کی، کامیاب ہونیوالے طلبا نے اپنی کامیابی والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی محنت کو قرار دیا،
کالج انتظامیہ کی جانب سے کامیاب ہونیوالے طلبا کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل سپیریئر کالج شیخ ندیم منیر نے کامیابی سوینئر تقسیم کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سپیریئر کالج شیخ ندیم منیر نے کہا کہ سپیریئر گروپ آف کالجز نے ہمیشہ معیاری تعلیم کو فروغ دینے کیلئے کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سطح کے امتحانات ہمارے ادارے کے بچے اور بچیاں ہمیشہ نمایاں پوزیشنیں حاصل کرتے رہے ہیں اور انشا اللہ ا?ئندہ بھی حاصل کرتے رہیں گے۔