ڈہرکی ٹرین حادثےکی تحقیقات، ریلوے حکام نے 9 اہلکار معطل کردیے
محکمہ ریلوے کی جانب سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثے کے ذمہ دار اہل کاروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں محکمہ ریلوے لاہور اور سکھر کے 6 افسران شامل ہیں جب کہ کراچی کے ڈپٹی ڈی ایس شوکت شیخ ، مجیب الرحمان اور مسرور انور کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
معطل شدہ افراد میں محمد عمران ڈی ایم ای ٹو لاہور شامل ہیں جب کہ سکھر ریلوے کے غلام قادر لاکھو ، نہال خان ، عبدالعزیز اور میر پور ماتھیلو ریلوے کے قاضی شمس الدین اور کراچی ریلوے کے افسر ابتسام الحسن کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہےکہ ڈہرکی ٹرین حادثے میں 63 مسافر جاں بحق اور 107 زخمی ہوئے ہیں اور اب صرف 20 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اگر ان کا استعفیٰ جاں بحق افرادکا نعم البدل ہے تو بسم اللہ۔