ڈھرکی ٹرین حادثہ :پولیس کانسٹیبل علی ناصر شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

خانیوال:ڈھرکی ٹرین حادثہ میں شہید ہونے والے ریلوے پولیس اہلکاروں کا میتیں کبیروالا اور جہانیاں انکے آبائی گاؤں پہنچا دی گئیں, نماز جنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں  میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار آبائی قبرستانوں میں  سپردخاک کردیا گیا۔
ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا سے تعلق رکھنے والا پولیس کانسٹیبل علی ناصر شاہ کا نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ گدارہ میں ادا کی گئی۔

جبکہ ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں سے تعلق رکھنے والا دوسرا کانسٹیبل دلبر حسین کو جہانیاں کے چک 146 دس آر  میں سسکیوں اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردخاک کیا گیا,

جنازے سے قبل شہید اہلکاروں کو پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی, دونوں اہلکار خانیوال ریلوے اسٹیشن سے سرسید ایکسپریس 36 ڈاؤن میں ڈیوٹی کیلئے سوار ہوئے تھے, دلبر حسین کے سوگواران میں بیوہ 3 معصوم بچے شامل ہیں جبکہ علی ناصر شاہ کی شادی جولائی میں ہونا تھی,

نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات کے ساتھ خانیوال اور ملتان کے سینئرز ریلوے افسران نے بھی شرکت کی,

گھوٹکی کے قریب 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم سے 55 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button