رحیم یارخان میں عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

رحیم یار خان :عالمی یوم خواندگی کا مقصد تعلیم وتربیت کی اہمیت اجاگر کرکے معاشرے میں خوشحالی اور باہمی لسانی وفروعی اختلافات دور کرکے مشترکہ سوچ اپنا نا ھے۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے انٹرنیشنل لیٹریسی ڈے کے موقع پر محکمہ لیٹریسی اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مھمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان وقاص ظفر نے جناح میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر جامع منصوبے بندی پر عمل پیرا ھے ڈسٹرکٹ آفیسر لیٹریسی محمد علی خان نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 8 ستمبر کو عالمی یوم خواندگی منایا جاتا ہے جس کامقصد لوگوں میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے عوام میں آگاہی فراہم کرناہے اور اس سلسلہ میں وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم خواندگی میں اضافے کے لئے کوشاں ہے

اس حوالے سے ضلع رحیم یار خان میں ایک ہزار چار سو دو نان فارمل اداروں میں 49 ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں متعدد نئے تعلیمی پروگرامز شروع کیے جارہے ہیں

نان فارمل اداروں کی مڈل ٹیک کے چالیس ادارے اور 60 تعلیم بالغان ٹیکنیکل ادارے شامل ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن رحیم یارخان طارق بلوچ اور ڈو سیکنڈری ملک عامر نے کہا ہے کہ فروغ خواندگی کے لئے دور دراز علاقوں میں تعلیم کو عام کرنےکے لیے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔

تقریب کے آغاز سے قبل اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا تقریب میں تلاوت جام عقیل اظہر پہوڑ نے کی نان فارمل سکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کئے سیج سیکرٹری کے فرائض ام اسحاق احمد نے ادا کئے لٹریسی کو ارڈینیٹر رانا سلیم فاروقی ۔

ڈی ایل ایم خالد ظہور ڈی ٹیز صفورا سعدیہ ، میمونہ بتول سمیت ایل ایمز نے تقریب میں شرکت کی خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر نعیم اللہ دین پوری ڈائریکٹر بیسک ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر جام محمد ظفر نے خصوصی شرکت کی کا میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں اہتمام کیا گیا،

نان فارمل سکول میں نمایاں تعلیم فراہم کرنے والے اساتذہ کرام اور تعلیم حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button