مائیکروفنانس بینک کاملازم پراسرارطورپرلاپتہ
رحیم یارخان:ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کاملازم پراسرارطورپرلاپتہ‘ اغواءکیئے جانے کاشبہ‘ پولیس نے ورثاءکی اطلاع پرتلاش شروع کردی‘
رحمن کالونی کے رہائشی محمدوسیم نے پولیس پکار15پر دی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ اس کابھائی محمدنعیم ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کوٹسمابہ میں تعینات ہے
جس نے گزشتہ شب اپنے موبائل فون کے ذریعے گھرپربذریعہ مسیج اطلاع دی کہ مصروفیات کے باعث وہ گھرنہیں آسکے گاجوکہ اس سے قبل بھی مصروفیات بارے مسیج کرکے گھروالوں کااطلاع کرتارہتاتھا‘
اگلے روز بینک کی جانب سے فون کال کے ذریعے محمدنعیم کے بینک کے نہ آنے بارے پوچھے جانے پرتشویش لاحق ہوئی‘
اپنی مددآپ کے تحت تلاش مےں ناکام رہنے پرشبہ ہے کہ اس کے بھائی محمدنعیم کواغواءکرلیاگیاہے پولیس نے مغوی بینک ملازم کی تلاش کیلئے مغوی کے موبائل فون ڈیٹااورسی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے تلاش شروع کردی۔