چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پرچولستان میں مفت طبی امدادی کیمپ کا قیام

چولستان میں مفت طبی اور خشک سالی سے متعلق امدادی کیمپ کا قیام
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بہاولپور کور نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر چولستان کے خشک سالی سے متاثرہ افراد کو طبی اور امدادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

بہاولپور کور کی جانب سے چنن پیر میں 42 بستروں کی گنجائش والے ہیٹ اسٹروک سنٹر کو مربوط کرتے ہوئے مفت طبی اور خشک سالی سے نجات کا کیمپ لگایا گیا ہے۔

سول ملٹری انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے، ہیٹ اسٹروک کے علاج کی سہولیات اور واٹر باؤزر سے لیس 3x موبائل ہیلتھ ٹیمیں صحرائے چولستان میں نقل مکانی کرنے والوں کے لیے بنائے گئے 10x دور دراز کے کیمپوں کا دورہ کر رہی ہیں تاکہ آبادی اور جانوروں کو علاج اور پانی کی فراہمی ہو سکے۔

مقامی طور پر بنائے گئے آبی ذخائر کو بھرنے کے ساتھ 70x دیہاتوں کو 300,000 لیٹر سے زیادہ پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا ہے۔ 5000 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
مزید یہ کہ چولستان کے دور دراز علاقوں میں مفت راشن پیک اور پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ بیس کیمپ کی جگہوں پر مویشیوں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے چنن پیر میں فری میڈیکل اینڈ ڈراؤٹ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں آرمی افسران اور کمشنر بہاولپور کی جانب سے امدادی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے چولستان میں حالات کو معمول پر لانے تک مقامی آبادی کو پاک فوج کی جانب سے ہر ممکن تعاون/مدد کی یقین دہانی کرائی۔ پاک فوج کی جانب سے یہ امدادی سرگرمیاں پورے موسم گرما میں جاری رہیں گی۔

ESTB OF FREE MEDICAL AND DROUGHT RELIEF CAMP IN CHOLISTAN

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button