تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Join WhatsApp Channel

ٹک ٹاکر لڑکیوں کو کمرہ عدالت میں ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا

رحیم یار خان میں ٹک ٹاکر لڑکیوں کو کمرہ عدالت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا اور احاطہ عدالت میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے عدالت میں بنائی جانے والی ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر لڑکیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، لڑکیوں کے خلاف مقدمہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے باعث درج کیا گیا۔

ٹک ٹاک ویڈیو جج صاحب کی غیر موجودگی میں بنائی گئی اور کمرہ عدالت میں بنائی گئی ویڈیو سے عدالت کا وقار مجروح ہوا۔ لڑکی تنسیخ نکاح کے مقدمےمیں عدالت آئی تھی۔

 

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button