خرم شاہ امیدواربرائے جوائنٹ سیکرٹری مائدہ صنم عباسی کے حق میں دستبردار

رحیم یارخان:گریٹر الائنس (انڈیپنڈنٹ گروپ،فرینڈزگروپ،وکلاء اتحاد،گرینڈ الائنس،ڈی بی سی)کے مشترکہ امیدواربرائے صدرجام عبدالمجید لاڑ،امیدوارجنرل سیکرٹری میاں فہد منیر،امیدوار برائے نائب صدرقدیر شہباز مزاری،امیدواربرائے جوائنٹ سیکرٹری خرم شاجہاں چیمہ کے اعزازمیں لیوش ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا
جس میں چیئرمین گریٹر الائنس وممبرپنجاب بارکونسل سردار عبدالباسط خا ن،سابق چیئرمین ایگزیکٹیوکمیٹی پنجاب بارکونسل رئیس ممتاز مصطفی،صدربار سردا ر فلک شیر خا ن گوپانگ،سابق صدوربار چوہدری اشرف مہاندرہ،سردار حسن نوازخان نیازی،جام نذیراحمد لاڑم،سلیم اللہ خان جتوئی،میاں خلیل الرحمن،حسان مصطفی،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستا ن مخدوم ذوالفقار شاہ،نائب صدرہائی کورٹ بار جام ریاض احمد گانگا،سابق نائب صدر ہائی کورٹ بار چوہدری منیر احمد،چوہدری اظہر اقبال،زاہد خان بنگش،چوہدری آصف سعید،افضل بیگ برلاس،چوہدری غلام حسین کاہلوں،محمد احمد کانجو،نائب صدرغلام مصطفی امجد بخاری،وڈیرہ عاشق سانگی سمیت سینئر وکلاء نے شرکت کی،

اس موقع پر چیئرمین گریٹر الائنس وممبرپنجا ب بارکونسل سردارعبدالباسط خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اس پارٹی میں وکلاء کی کثیر تعدادنے شرکت کرکے ہمارے امیدواروں کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے انشاء اللہ 8جنوری کو ہمارا پورا پینل ریکارڈ ووٹوں سے جیتے گا،

کیونکہ ہمارے گروپس نے ماضی میں بھی ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے اس کی وجہ ہمارے جیتے ہوئے پینل نے وکلاء کی خدمت ہے۔

امیدواربرائے صدرجام عبدالمجید لاڑ،امیدوارجنرل سیکرٹری میاں فہد منیر،امیدوار برائے نائب صدرقدیر شہباز مزاری نے پارٹی میں شریک وکلاء کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ آج وکلاء نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا ہے انشاء اللہ جیت کر وکلاء خدمت کے ذریعے وکلاء کا شکریہ ادا کریں گے،فلک شیر درگھ،یوسف خان چانڈیہ،چوہدر ی عبدالستار،میاں احسن ندیم جان،جام شکیل احمد بوبرہ،کیپٹن (ر) محمد صدیق،فداحسین سانول،چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ،راجہ فرخ غازی،راجہ ولیدغازی،مرزاخرم سلیم بیگ،سیدایاز ہاشمی،غلام جیلانی دھریجہ،میاں غفار ندیم،رئیس عثمان چاچڑسمیت خواتین وکلاء مس سمیرا کھول،عائشہ رحیم ملک،زہرہ ظفر،مس بلقیس اختر،حنا مہوش سمیت سینئر وکلاء کی کثیر تعدادموجودتھے۔
سینئر ایڈووکیٹ علامہ خالد محمود کی جانب سے امیدواربرائے صدرچوہدری بشارت علی ہندل،امیدوارجنرل سیکرٹری ملک اعجاز احمد بوہڑ،امیدواربرائے نائب صدر حاجی محمد زاہد حسن ورند کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا

جس میں گروپ لیڈران چوہدری ذوالفقار علی،سید باہو شاہ،سید فہد صہیب شاہ،میاں عرفان احمد،چوہدری نادر بشیر کوڑا،چوہدری نذیر احمد سندھو،فیاض حنیف راہی،راشد ممتاز خان،فرحان عامر،مرزاعامر بیگ،داؤد ہندل،علی فیض تتلہ سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی،

اس موقع پر علامہ خالد محمود ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہندل پینل کامیابیوں کی جانب بڑھ رہا ہے بڑی تیزی سے وکلاء ان کے حق میں حمایت کا اعلان کر رہے ہیں

انشاء اللہ 8جنوری کو ہندل پینل ہی کامیاب ہوگا اس موقع پر چوہدر ی خالد جاوید ندیم نے نوجوان وکیل ظہور خان سولنگی کو امیدواربطورفنانس سیکرٹری اوررضوان خان خٹک کو ایگزیکٹیو ممبر کے لئے نامزدگی کا اعلان کیا اورکہا کہ ہماراپورا پینل مکمل ہو چکا ہے اورانشاء اللہ اگلے منگل کو تمام وکلاء کے اعزازمیں پرتکلف ناشتے کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر  امیدواربرائے صدرچوہدری بشارت علی ہندل،امیدوارجنرل سیکرٹری ملک اعجاز احمد بوہڑ،امیدواربرائے نائب صدر حاجی محمد زاہد حسن ورند نے علامہ خالد محمود ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ انشاء اللہ جیت کر وکلاء کی حقیقی معنوں میں خدمت کو یقینی بنائیں گے،آخرمیں راشد محمود گل نے ہندل پینل کی کامیابی کے لئے بھی خصوصی دعا کرائی۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن میں جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر اہم پیش رفت،گریٹر الائنس کے امیدواربرائے جوائنٹ سیکرٹری خرم شاہ جہاں چیمہ،ڈیموکریٹک الائنس کی امیدواربرائے جوائنٹ سیکرٹری مائدہ صنم عباسی کے حق میں دستبردارہوگئے مائدہ صنم عباسی بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری کے طورپر سامنے آگئیں۔

دونوں امیدوارو ں کے استادچوہدری لیاقت علی اورچوہدری جوادالحسن کمبوہ،گروپ لیڈرسابق چیئرمین ایگزیکٹیوکمیٹی پنجاب بارکونسل رئیس ممتاز مصطفی ودیگر سینئر زوکلاء کی مشاورت اوردونوں امیدواروں کی رضامندی سے امیدوارجوائنٹ سیکرٹری خرم شاہ جہاں چیمہ نے مائندہ صنم عباسی کے حق میں دستبرادری کا فیصلہ کیا،اس موقع پر چیئرمین گریٹر الائنس سردار عبدالباسط خان،گروپ لیڈر رئیس ممتاز مصطفی،امیدواربرائے صدر جام عبدالمجید لاڑ،سابق صدر حسان مصطفی ودیگر وکلاء نے مائدہ صنم عباسی کو بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری نامزد ہونے پر مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔
گریٹر الائنس کے امیدواربرائے جوائنٹ سیکرٹری خرم شاہ جہاں چیمہ،ڈیموکریٹک الائنس کی امیدواربرائے جوائنٹ سیکرٹری مائدہ صنم عباسی کے حق میں دستبردارہو نے کے موقع پر سابق چیئرمین ایگزیکٹیوکمیٹی پنجاب بارکونسل رئیس ممتاز مصطفی اورامیدواربرائے صدر جام عبدالمجید لاڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں جبکہ چیئرمین گریٹرالائنس وممبرپنجاب بارکونسل سردار عبدالباسط خا ن بلوچ مائدہ صنم عباسی کوبلامقابلہ نامزدگی پر مبارکباد دے رہے ہیں

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button