کسانوں کو زرعی ٹیوب ویل پر زائد یونٹ ڈالے گا اس میڑ ریڈر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

رحیم یارخان: چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن(رجسڑڈ)سید محمودالحق بخاری نے وفد کے ساتھ چیف ایگزیکٹیو میپکو ملتان محمداکرام سے ملاقات کی سید محمود بخاری نے چیف ایگزیکٹیو میپکو سے زرعی ٹیوب پر اوور ریڈنگ پر آپنے تحفظات کا اظہار کیا

انہوں نے کہا کہ کسان اوور ریڈنگ سے پریشان ہیں واپڈا اہلکار میٹر ریڈر دس ہزار تک اوور ریڈنگ کرتے ہیں جس سے کسانوں کو لاکھوں روپے کے بل آتے ہیں اور غریب کسانوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں

اس وجہ سے کسان ذہنی اذیت کا شکار ہیں مگر افسوس واپڈا اہلکاروں کو غریب کسانوں پر ترس نہیں آتا بجلی کا یونٹ اتنا مہنگا ہے کہ اصل بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے

چیف ایگزیکٹیو میپکو نے وفد کو یقین دہانی کرائی اورکہا کہ اوور ریڈنگ جرم ہے وزیر بجلی پانی نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں جو بھی اہلکار کسانوں کو زرعی ٹیوب ویل پر زائد یونٹ ڈالے گا اس میڑ ریڈر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن وچئرمین میونسپل کمیٹی کوٹسمابہ سید محمودالحق بخاری نے کوٹسمابہ سب ڈویژن واپڈاکے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

انہوں نے چیف ایگزیکٹیو میپکو ملتان کو بتایا کہ کوٹسمابہ ٹاؤن کمیٹی کی آبادی پچاس ہزار سے اوپر ہے اور کوٹسمابہ سب ڈویژن کی آبادی اور کنزیومر لاکھوں میں ہے

گریڈ اسٹیشن کی تعمیر منظور کی جائے شہر میں ٹرانسفارمرز کی کمی ہے پوری کی جائے اور ٹرانسفارمرزکواپ گریڈ کیا جائے۔

سید محمودالحق بخاری نے چیف ایگزیکٹیو میپکو سے درخواست کی کہ کوٹسمابہ ٹاؤن میں دو عدد ٹرالی ٹرانسفارمرز کی منظوری دی جائے

چیف ایگزیکٹیو نے فوری طور پر ایس ڈی او کوٹسمابہ سے فون پر کہا آپ سٹور سے ٹرانسفارمرز لے لیں گریڈ اسٹیشن کی فوری ایس ای واپڈاہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور محمد نگر فیڈر کے لوڈ کی تقسیم کا بھی حکم دیا وفد میں سید مظہر الحق بخاری سر پرست آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹسمابہ چوہدری محمد ارشاد اور چودہدری خالد پرویز شامل تھے چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن رجسڑڈ اور وفد نے چیف ایگزیکٹیو میپکو کا شکریہ ادا کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button