محکمہ پولیس میں ملازمین کی بھرتیوں کا اختتامی مرحلہ۔
بہاولپور:پولیس لائن بہاولپور میں ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی زیر صدارت درجہ چہارم ملازمین کی بھرتیوں کا آخری مرحلہ۔
چیئر مین ریکروٹمنٹ کمیٹی ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی زیر صدارت نائب قاصد کی بھرتی کے بورڈ میں شامل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل،ایس ایس پی/ آر آئی بی محمد ربنواز تلہ نے 220 امیداواران کے انٹرویو لئے جن میں سے کامیاب امیدواران کی میرٹ لسٹ لگائی جائے گی۔
آر پی او محمد زبیر دریشک نے انٹرویو کے لئے آئے امیدواران سے کہا کہ ہم اپنے ملک کو اسی وقت کرپشن سے پاک کر سکتے ہیں جب آپ،ہم اور پوری قوم تمام تر امور ایمانداری سے سرانجام دیں گے اور کسی بھی شعبہ میں بھرتی کے عمل کو میرٹ پر کریں گے۔
انڈیپینڈنٹ بورڈ کے ذریعہ سے بھرتی کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ کسی ایک شخص کے ہاتھ میں بھرتی کا اختیار نہ دیا جائے جس سے من پسندی اور کرپشن کے تمام رستے رک جاتے ہیں۔
جو امید وار محنت کرے گا اور قابلیت رکھتا ہوگا اسی کومنتخب کیا جائے گا۔ناکام امیدوار ناامید نہ ہوں بلکہ مزید محنت کریں حکومت پنجاب انہیں آگے اور اچھے مواقع فراہم کرے گی،لہذا محنت کریں اور آگے بڑھنے کی لگن کو اپنے اندر اجاگر کریں۔