رحیم یارخان:170امیدواروں کی درخواستوں پرآر پی او بہاولپور کی زیر نگرانی ریویو بورڈ کا قیام
رحیم یارخان: 170امیدواروں کی درخواستوں پرآر پی او بہاولپور رینج محمد زبیر دریشک کی زیر نگرانی ریویو بورڈ کا قیام، ڈی پی او آفس کا سالانہ ملاحظہ۔
ریویو بورڈ میں ڈی پی او اسد سرفراز نے سیکرٹری، ایس پی پی ایچ پی محمد شریف جٹ، ایس پی آر آئی بی مہر ربنواز تلہ بطور ممبر شرکت کی ۔
ترجمان پولیس راو حسین فیروز کے مطابق ضلعی پولیس، ایس پی یواور پی ایچ پی کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے جس میں دوڑ تک کے مراحل پورے ہو چکے ہیں۔
جس میں جسمانی پیمائش و دوڈ سے متعلق 170 اعتراضی درخواستیں وصول ہونے پر ریویو بورڈ عمل میں لایا گیا۔
بورڈ کا انعقاد چیئرمین ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور رینج محمد زبیر دریشک کی زیر نگرانی قیام پذیر ہوا جس میں ڈی پی او رحیم یارخان اسد سرفراز نے بطور سیکرٹری جبکہ ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپوررینج محمد شریف جٹ اور ایس پی انویسٹگیشن و آر آئی بی بہاولپور مہر ربنواز تلہ بطور ممبر شریک تھے،
بورڈ کے سامنے اعتراضی درخواستوں والے 170امیدوار پیش ہوئے جن جسمانی پیمائش اور ویڈیو ریکارڈنگ دکھا کر اعتراضات دور کئے۔
دریں اثناء آر پی او محمد زبیر دریشک نے پولیس لائن کی مختلف مدات کا دورہ کیا اور رینوویٹ کئے حصوں پر ہونے والے کام کو دیکھا انہیں کوآرٹر گارڈ پر پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور انہوں نے ڈی پی او اسد سرفراز خان کے ہمراہ یاد گار شہداء پولیس پرپھول چڑھائے اور دیگر افسران کے ہمراہ فاتح خوانی کی۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی پی او آفس پہنچ کر آفس کا سالانہ ملاحظہ کیا اور ریکارڈچیک کرتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔