نئے الیکشن کے لئے21مئی سے انتخابی فہرستیں آویزاں کی جا رہی ہیں

رحیم یار خان:ضلعی الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ضلع میں نئے الیکشن کے لئے21مئی سے انتخابی فہرستیں آویزاں کی جا رہی ہیں اس مقصد کے لئے ضلع بھر میں 398ڈسپلے سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔

ریجنل الیکشن کمشنر میاں محمد شاہد نے بتایا کہ ضلع میں کل ووٹ28لاکھ77ہزار146درج ہیں ان ووٹوں میں تبدیلی یا درستگی کے لئے تحصیل رحیم یار خان میں 128، تحصیل صادق آباد میں 88، تحصیل خانپور میں 94اور تحصیل لیاقت پور میں 88ڈسپلے سینٹر قائم کئے گئے ہیں

جہاں ووٹرز اپنے ووٹوں کو چیک کر سکتے ہیں ان میں تبدیلی یا درستگی کے لئے متعلقہ علاقہ میں واقع اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button