پیپلزپارٹی کا مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

رحیم یار خان:پاکستان پیپلزپارٹی ضلع رحیم یار خان کے زیر اہتمام مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ضلعی، تحصیل، سٹی اور خواتین تنظیموں نے شرکت کی،
پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی کال پر موجودہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی روز باروز مہنگائی بد امنی اور لاقانونیت کے خلاف پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

جس کی قیادت ضلعی صدر نوشابہ اشرف،ضلعی سینئر نائب صدر خالدہ مغل،تحصیل صدر نوشین ہاشمی نے کی اس موقع پر خواتین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کے فوری طور پر عوام کو ریلیف دے کر مہنگائی کو کم کرے یا حکومت چھوڑدیں۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نوشابہ اشرف،خالدہ مغل، نوشین ہاشمی نے کیاکے سلیکٹیڈ حکومت نے مہنگائی کے بم گراکر عوام کا جینا شکل کردیا ہے۔
غریب عوام کے گھروں میں فاقے ہیں اور نوجوان بے روزگاری کے باعث خودکشیاں کررہے ہیں۔ حکومت کبھی پٹرول اور کبھی اشیاء خردنوش کی قیمیں بڑھا رہی ہے چینی اور گھی جو ہر گھر کی روز مراکے استعمال کے ہیں

عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کی حکومت ختم کرکے نئے الیکشن کرائے جائیں تاکہ پاکستان میں سہی مانو میں عوامی نمائندے اقتدار میں آئیں اور عوام اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک خواتین نے بینرز اور کتبے اُٹھا رکے تھے جن پر حکومت اور مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر صائمہ گیلانی،کوثر قاضی،نتاشا ملک،ساجدہ بی بی،شہناز بی بی، سمیت خواتین کثیر تعداد میں شریک تھیں۔
احتجاج سے خطاب کرتے ہوئےضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جہانزیب رشید،ضلعلی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر،تحصیل صدر چوہدری حسن داد گجر،سٹی صدر راجہ خان سولنگی۔
عمر حبیب خان گوپانگ اور دیگر نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی، اشیائے ضروریہ، پٹرولیم مصنوعات، بجلی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، بے روزگاری، غربت، قتل وغارت کے واقعات روزبروز بڑھ رہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں،
انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کی دلدل میں گھر چکا ہے، مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کررکھ دی ہے،
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جدوجہد کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کی فراہمی یقینی نہ بنانے والی حکومت جلد انجام کو پہنچے گی
اس موقع پر محمود الحسن،آصف قذافی،جہانگیر گوندل،ربانی بلوچ،حیدچغتائی، حسنین شاہ،صدیق گجر سمیت  پارٹی کے تمام ونگز کے عہدیداروں اور کارکن ہزاروں کی تعداد میں شریک تھے ان احتجاجی ریکز کا آغاز گوپانگ ہاوس  اور ڈیرہ سولنگی سے ہوا اور شاہی روز سٹی پُل پر اختتام ہوا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button