چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ اتنخابات 2021.2022کا تیسرا مرحلہ
رحیم یار خان : چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ اتنخابات 2021.2022کا تیسرا مرحلہ بھی مکمل فرینڈز بزنس فورم کے متفقہ امیدوار برائے صدر چوہدری جاوید ارشاد، سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشرف،نائب صدر سیٹھ وقاص ماجد نے اپنے گروپ کے ہمراہ چیمبر کمپلیکس میں الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،اس موقع پر چیئر مین فرینڈ بزنس فورم و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق،گروپ سرپرست ایم پی اے چوہدری آصف مجید، سرپرست اعلی حاجی ارشاد الحق، سابق صدر چوہدری شفیق علیم ، وائس چیئر مین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ، چوہدری عثمان محمود ،ایسوسی ایشن آف بلڈرز ایںڈ ڈویلپرز کے صدر میاں سجاد علی ودیگر گروپ لیڈر و ممبران چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری بھی ہمراہ تھے 5بجے تک مد مقابل کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے
جس کے نتیجہ میں تمام کے تمام امیدوار بلا مقابلہ قرار ٹھہرے چیمبر کمپلیکس فرینڈز بزنس فورم اور ایگزیکٹو ممبران و حامیوں سے بھر گیا مبارکبادوں کے لیے دوست احباب کی لمبی قطاریں لگ گئیں قبل ازیں چیئر مین فرینڈز بزنس فورم ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجید، چیمبر کمپلیکس امیدواروں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے تو حامیوں نے پھولوں کی مالائیں پہنا کر استقبال کیا اور چیمبر کمپلیکس کمیٹی روم میں جشن کا سماں اس موقع پر چیئر مین فرینڈ بزنس فورم ایم پی اے چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجید سرپرست اعلی حاجی ارشاد الحق، وائس چیئر مین چوہدری عثمان محمود، صدر چیمبرخواجہ بشیر احمد، سینئر نائب صدر چوہدری خلیل احمد سنکر، نائب صدر چوہدری اعظم شبیر نے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ چیمبر کی ترقی اور فلاح کے لیے کام کریں گے فرینڈز بزنس فورم نے انتخابات کے عمل کو خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام پانے پر چیئر مین الیکشن کمیشن اور ممبران الیکشن کمیشن کو خراج تحسین پیش کیا اور امید کی کے نئے منتخب ایگزیکٹو کمیٹی ممبران صدر سینئر نائب صدر ، نائب صدر ،کامیابیوں کے تسلسل کے سات ساتھ چیمبر ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے اور ہم نو منتخب صدر چوہدری جاوید ارشاد، سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشرف، نائب صدر سیٹھ وقاص ماجد، کو مبارکباد دیتے ہیں ا
س موقع پر نو منتخب صدر چوہدری جاوید ارشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دلی طور پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کہ جس نے ہمیں کامیابی سے منور کیا اور چیئر مین فرینڈز بزنس گروپ چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجید، صدر چیمبر خواجہ بشیر اور اپنے بزرگوں اور فرینڈز بزنس فورم کے گروپ لیڈر چوہدری عبدالرئوف مختار، کوہ چیئر مین میاں عامر شہباز، چوہدری شفیق علیم کا مشکور و ممنون ہوں کہ انہوں ںے میری کامیابی کے لیے دن رات محنت کی اور چیمبر کو گلدستہ بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
یہ کامیابی میری کامیابی نہیں تمام چیمبر ممبران اور قیادت کی کامیابی ہے جس کے لیے میں ہمیشہ ممنون مشکور رہوں گا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری انوار احمد نجمی ، چوہدری عبدالرزاق، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی حاجی ظہور گوجر، سابق نائب صدر چیمبر میاں صفدر حسین ایگزیکٹو ممبران،چوہدری وقاص اکرم وڑائچ، چوہدری مقصود سندھو،چوہدری وسیم شہزاد، ملک رشیداحمد ،میاں سعد حسن ، حاجی اکبر علی شاہین ، چوہدری شاہ زیب چوہدری غلام عباس چیمہ ،چوہدری شاہزیب وڑائچ، چوہدری شاہد کبریا،شاہد مشتاق ، چوہدری محمد حفیظ، چوہدری شفیق پپا،ڈاکٹر توقیر الحسن ، میاں لیاقت علی ، سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔