ذخیرہ کی گئی69000کلوگرام چینی‘24000کلوگرام گھی‘ 22700کلوگرام چاول‘ برآمد
رحیم یارخان:رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران بڑھتی ہوئی مہنگائی کوکنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ متحرک‘نشاندہی پرچھاپے مارکر ذخیرہ کی گئی69000کلوگرام چینی‘24000کلوگرام گھی‘ 22700کلوگرام چاول‘ برآمدکرکے ذ خیرہ اندوزوں کوہزاروں روپے مالیت کے جرمانے عائدکیئے‘
رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران بڑھتی ہوئی مہنگائی کودیکھ کرضلعی انتظامیہ کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹ متحرک ہوگئے‘
ضلع بھرمیں کی جانیوالی نشاندہی پر چھاپے خیفہ نشاندہی پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹ اسسٹنٹ فوڈکنٹرولر محمدوقاص سے سنجرپورکے علاقہ میں صادق کریانہ سٹورکے گودام پرچھاپہ مارکر ذخیرہ کی گئی15000کلوگرام چینی‘5000کلوگرام گھی‘5000کلوگرام چاول برآمدکرلیئے‘
اسی طرح سنجرپورکے علاقہ میں طارق شبیرکریانہ سٹورکے گودام پرچھاپہ مارکرذخیرہ کی گئی6 ہزارکلوگرام چینی‘2220کلوگرام گھی‘5کلوگرام چاول‘اسی علاقہ میں زاہدطارق کریانہ سٹورکے گودام پرچھاپے کے دوران ذخیرہ کی گئی8ہزارکلوگرام چینی 4ہزار800کلوگرام گھی‘4ہزار500کلوگرام چاول برآمدکرکے مالکان کوہزاروں روپے مالیت کے جرمانے عائد کیئے
اسی طرح سپیشل مجسٹریٹ عامرشاہ نے بھی نشاندہی پرشاہی روڈ خان پور پرواقعہ امجد کریانہ سٹورکے گودام سے بھی 5ہزارکلوگرام چینی‘3کلوگرام گھی 4700کلوگرام چاول برآمدکیئے‘
اسی طرح سپیشل مجسٹریٹ نائب تحصیلدارغلام حیدر نے بھی ماڈل ٹآؤن کے علاقہ میں ارسلان کریانہ سٹور کے گودام پرچھاپہ مارکرذخیرہ کیاگیا5ہزارکلوگرام گھی‘4500کلوگرام چینی اور3500کلوگرام چاول برآمدکیئے‘
جبکہ سپیشل مجسٹریٹ ظفرحسین نے غلہ منڈی میں شفیق کریانہ سٹورکے گودام پرچھاپہ مارکر ذخیرہ کی گئی5ہزارکلوگرام چینی‘1ہزارکلوگرام گھی‘ برآمدکیئے
جبکہ مجسٹریٹ انسپکٹرزراعت ملک رب نواز نے بھی ظاہرپیرروڈ پرعابدکریانہ سٹورکے گودام سے چھاپے کے دوران3500کلوگرام گھی‘2500کلوگرام چینی برآمد کی‘
ان ذخیرہ اندوز مالکان کوبھی پابندی کے باوجود ذخیرہ اندوزی کرنے پرہزاروں روپے مالیت کے جرمانے عائد کیئے گئے۔