جمعہ , ہفتہ اتوار کو موسم کیسا رہے گا

جمعرات (رات) :صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤا لدین ، ساہیوال اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ اور گو جرانوالہ میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔
جمعہ کے روز : خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، گجرات،نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤا لدین ،فیصل آباد ، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر،رحیم یارخان ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ ،گو جرانوالہ اور لاہورمیں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر،اسلام آباد،بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔

جمعه کے روز کشمیر،اسلام آباد،بالائی /وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی/ وسطی پنجاب،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا:بنوں 96،کالام 10، پشاور ، چیراٹ 06 ،ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 06، ایئر پورٹ 01)، لوئردیر ،بالاکوٹ 05، سیدو شریف 03، مالم جبہ 02،تخت بائی ،پٹن 01، پنجاب:جوہر آباد82، گوجرانوالہ 49، قصور 40، نارووال 20، سیالکوٹ ( ایئرپورٹ 20،سٹی 07) ، کروڑ(لیہ)18، گجرات 16، کوٹ ادو13، لاہور (سٹی 12، ایئرپورٹ10) ، نور پور تھل 11، منڈی بہاؤالدین ، مری ،جہلم 08، راولپنڈی (شمس آباد 04) ، اسلام آباد (سید پور02 )، بھکر ، حافظ آباد 02 ،منگلہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01، کشمیر: راولا کوٹ 09،مظفرآباد (سٹی ، ایئرپورٹ 02) ، گلگت بلتستان: بابوسر 02 ، استور،چلاس اور بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین،نوکنڈی 44،پنجگور 42، چلاس،دادو،شہید بینظیر آباد، سبی، خضدار اور تربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button