رحیم یارخان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان

پیرکے روز : خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ملتان، ڈی جی خان، بھکر ،لیہ اور بہاولنگر رحیم یارخان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی پنجاب میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔
منگل کے روز : خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر ،لیہ اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی پنجاب میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔

پیر کے روز ملک کے بیشتربالائی /وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، پنجاب ، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور جنوب مشرقی سندھ میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔

منگل کے روز ملک کے بیشتربالائی /وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، پنجاب ، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران بالائی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا چند مقامات پر موسلا دھار بارش۔

موسمی ریڈار پر اپنے علاقہ میں بارش کا پتہ لگائیں

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر، سندھ، بگروٹ اور ژوب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: سیا لکوٹ (ایئر پورٹ 193، سٹی 107) ،جہلم 98، منگلہ 70، گجرات 66، منڈی بہاولدین 50، گوجرانوالہ 49، سرگودھا(سٹی) 28، مری 21، راولپنڈی (چکلالہ 20، شمس آباد 09)، اسلام آباد(بوکڑہ 08، سیدپور 07، زیرو پوائنٹ 06، گولڑہ 04)، نارووال 04، خیبر پختونخوا: کاکول 180، سیدو شریف 110، مالم جبہ 50، بالاکوٹ 39، دیر(لوئر 20، اپر 06)، پاراچنار 08، میرکھانی 06،کشمیر: کوٹلی 47، گڑھی دوپٹہ 19، مظفر آباد (سٹی 13، ایئر پورٹ 07)، راولاکوٹ 07، سندھ: اسلام کوٹ 49، چھاچھرو 19،کراچی(گلشن حدید 17، پی اے ایف (فیصل )05، لانڈی، یونیورسٹی روڈ، سعدی ٹاؤن 04)،نگر پارکر 12، مٹھی 10،ڈپلو 06، ٹھٹہ 05، گلگت بلتستان: بگروٹ 06، بلوچستان : ژوب میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی46 ، دالبندین ، جیکب آباد،سبی، دادو اور بہاولپور میں45ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button