جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کےحملے میں شہید فوجی وحیدسلیمان کی نمازجنازہ ادا
رحیم یارخان :جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید فوجی جوان لانس نائیک وحید سلیمان کی نماز جنازہ ادا شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا
وحید سلیمان شہید کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں چک 135 خان والی میں ادا کی گئی شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیاگیا‘
پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید وحید سلیمان کو سلامی پیش کی نمازِ جنازہ میں فوجی افسران عزیز و اقارب سمیت علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہید کے والد نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے،
وحید سلیمان خوش اخلاق ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی فرمابردار بیٹا تھا ڈیڑھ سال قبل انکی شادی ہوئی، تین ماہ قبل لانس نائیک پرترقی ملی تھی‘ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے میں دہشگردوں سے جھڑپ میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے