ڈاکٹر شکیل احمد نے جالندھر سیڈ کارپوریشن لمیٹڈ کے دورہ
رحیم یارخان: فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ زمینداروں کو معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنا کر ملک کی زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہاہے۔
ان خیالات کا اظہار فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سینئر افسران کی ٹیم کے ایڈوائزر ڈاکٹر شکیل احمد نے جالندھر سیڈ کارپوریشن لمیٹڈ کے دورہ کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر جالندھر سیڈکارپوریشن لمیٹڈ کے جنرل مینجر سیڈز میاں محمداسلم نے ٹیم افسران کو بتایا کہ پری بیسک اور بیسک سیڈز کے گورنمٹ ریٹ بہت زیادہ ہیں اور اس کی ڈیمانڈ کوئی زرعی ترقیاتی ادارہ پوری نہیں کررہا۔
جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کی تیار شدہ کپاس اور گندم کی بہترین اقسام کو بھی منظور نہیں کیا جارہا۔
جالندھر سیڈکارپوریشن لمیٹڈ پراؤیٹ سیکٹر میں سب سے بڑی کمپنی ہے جو رحیم یارخان اور عارف والا دو جگہ ٹیسٹنگ لیبارٹریزکے ذریعے زمینداروں کو اعلی کوالٹی کے بیج مہیا کر رہی ہے۔
دریں اثناء انہوں نے کپاس بیج پر عائد 17 فیصد ٹیکس اورکھاد بحران سے بھی ٹیم کو آگاہ کیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر شکیل احمد کی سربراہی میں 40 ٹرینی افسران پر مشتمل فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم جب جالندھر سیڈکارپوریشن لمیٹڈ پہنچی تو جنرل مینجرمیاں محمد اسلم اور منیجرسیڈ پرکیورمنٹ محمد عرفان نے اسٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔