تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Join WhatsApp Channel

رحیم یارخان میں پسند کی شادی کرنا نرگس کے لئے جرم بن گیا

رحیم یارخان میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی اور رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے‘قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں‘

میرے خاوند اور اسکے بھائی کیخلاف اغواء کاجھوٹا مقدمہ درج کروا دیا ‘مجھے کسی نے اغواء نہ کیا ہے اور نہ ہی میرے ساتھ زبردستی کی گئی ہے بلکہ میں نے اپنی رضا مندی سے مرید ملک کیساتھ نکاح و شادی کر لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارچک نمبر 169پی کی رہائشی نرگس بی بی نے تحصیل کچہری صادق آباد میں اپنے خاوندمرید ملک کے ہمراہ اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔

انھوںنے مزید بتایا کہ اس نے اپنی آزاد مرضی سے مرید ملک کیساتھ ہی شادی و نکاح کر لیا ہے میں اپنے والدین کے گھر سے کوئی سامان نہ لے کر آئی ہوں،

اب میرے بھائی، رشتہ دار اورعلاقہ کے با اثر افراد ثناء اﷲ‘ وسیم‘ رمضان بھٹی‘ نیاز احمد‘عرفان‘ نور محمدبھٹی‘ منوروڑائچ ‘ سلطان وڑائچ‘ افضل چیمہ‘ اسلم چیمہ وغیرہ ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں

جو آئے روز ہمیں قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، مذکورہ افراد نے میرے شوہر مرید ملک اور اسکے بھائی کیخلاف تھانہ سٹی صادق آباد میں اغواء کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے ،انھوںنے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت پولیس کے اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button