وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےسرجیکل کمپلیکس شیخ زید ہسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔
- سروسز ہسپتال میں نیا ایمرجنسی ٹاور اور ٹراما سنٹر، 5 ارب لاگت آئیگی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 3 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- حضرت حمید الدین حاکم سرجیکل کمپلیکس شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان اور ظاہر پیرمیں پائلٹ پراجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا
- لاہور میں 3 نئے ایمرجنسی بلاکس اورٹراما سنٹرز بننے سے 800 بستروں کا اضافہ ہوگا، سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں فراہم کرینگے:عثمان بزدار
رحیم یارخان (لاہور میل سروس )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شعبہ صحت کے 3 نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاور و ٹراما سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سروسز ہسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاوروٹراماسنٹر کی تعمیر پر تقریباً 5ارب روپے لاگت آئے گی۔
لاہور میں 3 نئے ایمرجنسی بلاکس اورٹراما سنٹرز بننے سے 800بستروں کا اضافہ ہوگا۔ٹراما سنٹر ز اور نئے ایمرجنسی بلاکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں فراہم کریں گے اور یہ منصوبے لاہور کی بڑھتی ہوئی آباد ی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حضرت حمید الدین حاکم سرجیکل کمپلیکس شیخ زید میڈیکل کالج /ہسپتال رحیم یار خان کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔
یہ منصوبہ 7.6ایکڑ اراضی پر تعمیرہوگا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ظاہر پیر،رحیم یار خان میں ہب اینڈسپوک ماڈل کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔
منصوبے کے تحت ظاہر پیر،رحیم یار خان میں میڈیکل سینٹر بنے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تینوں منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شعبہ ہیلتھ کی بہتری کیلئے ہماری حکومت نے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے۔قومی صحت کارڈپنجاب کے ہر خاندان کو مل چکا ہے۔
400ارب روپے کا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے۔ سیاسی و انتظامی ٹیم کو شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اقدامات پر شاباش دیتا ہوں۔
چیف سیکرٹری،سیکرٹری ہاؤسنگ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،چیف ایگزیکٹو آفیسرانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سی ای او انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے نئے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔